facebook-pixel

یکجا انتظامی نظام کی پالیسی

حکمت عملی پر مبنی بیان

کی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ میعاری مصنوعات کی مسلسل بنیادوں پر پیشکش کے لیے پرعزم ہے۔ جو محفو ظ کام کرنے کے طریقوں کے ساتھ ماحول اور ملازمین کے تحفظ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہم اپنے کسٹمرز کے مکمل اطمینان کو یقینی بناتے ہیں اورمحفوظ طریقوں سے کام کرنے کے ساتھ اس بات کی بھی یقین دہانی کرتے ہیں کہ اسکا ہمارے اردگرد کے ماحول پر کم سے کم اثرہو۔ اس کو فروغ دینے کےلیے ایک ایسا کلچر جو کہ معیار ، حفظان صحت، اور ماحولیاتی تحفظ کی ترجیح اور تمام ملازمین کی ذمہ داری پر مبنی ہو، اس مقصد کی حمایت کے لیے کمپنی نے ایک یکجا انتظامی نظام لاگو کیا ہے:

۔ معیار کا وعدہ

ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کامیاب کوالٹی مینجمنٹ ہمارے کاروبار کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور ہم عملی نظم و ضبط اور مسلسل بہتری کے ذریعے ہر وقت اندرونی اور بیرونی کسٹمرز کی توقعات سے تجاوز کرنے کی کوشش کریں گے۔

۔ صحت اور حفاظت کا وعدہ

ہم کمپنی میں اور پروجیکٹ سائٹس پر تمام کسٹمرز، ملازمین، ٹھیکیداروں اورگیسٹ کی صحت ، حفاظت اور ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ تمام حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

۔ ماحولیاتی وعدہ

ہم ایسے پیداواری طریقوں کو اپنانے کےلیے پرعزم ہیں جو ماحول پر کم سے کم اثر انداز ہو ں اور قدرتی ماحول کو مزید خوبصورت اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ہم اپنے کام کے طریقوں کے اثرات کوماحول پر کم کرنے کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے جہاں تک ممکن ہو، ری-یوز ،ریڈیوز اور ریسئکل کی پالیسی کو آپنائیں گے ،کمپنی کی سرگرمیوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ہم ماحول کی حفاظت اور فطرت کو واپس دینے کے طریقے مسلسل تلاش کریں گے۔

رہنما ئی کے اصول

ان ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہم درج ذیل اصولوں کے پابندہیں:

  • ایک ایسا کلچر بنائیں گے جو یکجا انتظامی نظام کے استعمال کو بہتری کے لیے ایک محرک قوت کے طور پر فروغ دے۔
  • بیماری اور حادثات کی روک تھام کےلیے ایک فعال نظام کا قیام۔
  • معیار صحت اور ماحولیاتی حفاظت کے لیے دائرہ کار پر لاگو تمام قانونی اور دیگر تعمیل کی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
  • معیار صحت اور ماحولیاتی حفاظت کی حمایت میں طے شدہ مقاصد اور ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مثبت اقدامات کریں گے۔
  • معیار صحت اور ماحولیاتی حفاظت کی ضروریات کو حاصل کرنے کے لیے مناسب وسائل، تربیت، سہولیات اور اختیارات فراہم کریں گے۔
  • یکجا انتظامی نظام کو مؤثر طریقے سے نافذ کرتے ہوئے معیار، ماحولیاتی تحفظ ، حفظان صحت کے اقدامات کو مسلسل بہتر اور موثر بنائیں گے ۔

معیار صحت اور ماحولیاتی حفاظت کے انتظامی نظام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع رکھیں گے جن پر یہ پالیسی قابل اطلاق ہے۔ اور تمام ملازمین کے ساتھ وقتاً فوقتاً جائزہ لیں۔